15 دسمبر 2025 - 16:38
شامی نژاد مسلمان احمد الاحمد ایک ہی دن میں آسٹریلیا کے قومی ہیرو بن گئے

ساحل بونڈائی پر دہشت گردانہ فائرنگ کے دوران شامی نژاد مسلمان احمد الاحمد نے جان پر کھیل کر حملہ آور سے بندوق چھین لی، جس کے باعث کئی قیمتی جانیں بچ گئیں اور وہ پورے ملک میں ہیرو بن کر سامنے آئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، احمد الاحمد نامی ایک مسلمان شہری ایک جرات مندانہ اقدام کے بعد آسٹریلیا میں قومی ہیرو بن کر سامنے آیا ہے۔ احمد الاحمد کا تعلق شام کے صوبہ ادلب سے ہے اور وہ گزشتہ کئی برس سے آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔ وہ پیشے کے اعتبار سے ایک سادہ میوہ فروش ہیں اور 2006ء میں آسٹریلیا منتقل ہوئے تھے ساحل بونڈائی پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے دوران انہوں نے حملہ آور کو خلعِ سلاح کیا۔ اس جرات مندانہ اقدام کے باعث متعدد قیمتی جانیں بچ گئیں۔
حملے میں احمد الاحمد خود بھی شدید زخمی ہوئے اور انہیں کئی گولیاں لگیں۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور دنیا بھر میں ان کی بہادری کو سراہا گیا۔یہاں تک کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان کی تعریف کی۔آسٹریلوی پولیس کے مطابق شہریوں کی بروقت مداخلت نے جانی نقصان کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔احمد الاحمد اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں اور انہیں انسانیت کی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha